صوبائی داردالحکومت: چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی داردالحکومت: چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے ...

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا-ذرائع کے مطابق کاہنہ میں علی عمران کے گھر سے تین ڈاکو 9لاکھ ،ہنجروال میں عنایت اللہ کے گھر سے دوڈاکو 5لاکھ 70ہزار، سبزہ زار میں اظہر کے گھر سے تین ڈاکوچار لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ کر لے گئے ۔ ڈیفنس بی میں واقع رضوان کے دفتر سے چور 35لاکھ80ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن نیلم بلاک میں عمر سے ایک لاکھ 30ہزار اور مو ٹرسائیکل ،شمالی چھاؤنی میں افضل کی والدہ سے 42ہزار،ڈیفنس سی میں شہزاد سے 55ہزار اور مو ٹرسائیکل اور مسلم ٹاؤن میں ہارون سے 25ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔علاوہ ازیں داتا دربار میں فاروق،شادباغ میں طیب،مصری شاہ میں فیصل،شفیق آباد میں ندیم،گلشن اقبال میں پرویز،ساندہ میں علی،ہنجروال میں اقبال،ستوکتلہ میں محفوظ،جوہرٹاؤن میں حسن کی مو ٹرسائیکلیں اور مغل پو رہ میں مقصود،شالیمار میں ناصر،مصطفی آباد میں ارشد،ٹاؤن شپ میں جعفر،غازی آباد میں امجد فیصل ٹاؤن میں اشرف کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی