کراچی کے تمام گرڈسٹیشنز بحال کر دیئے‘بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے‘کے الیکٹرک

کراچی کے تمام گرڈسٹیشنز بحال کر دیئے‘بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ...
کراچی کے تمام گرڈسٹیشنز بحال کر دیئے‘بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے‘کے الیکٹرک

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بجلی کے18 گھنٹے کے بریک ڈاﺅن کے بعد کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے تمام گرڈسٹیشن بحال کر دیئے گئے اور اب بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کچھ علاقوں میں فالٹس یا لوڈشیڈنگ کو بریک ڈاﺅن سے نہ جوڑا جائے تاہم فالٹس دور کنے کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں بن قاسم تھرمل پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث سحری کے وقت بجلی کے بریک ڈاﺅن سے شہر تاریکی میں ڈوب گیاتھااوربجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے سے لوگوں کو سحری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیئے۔بجلی کے بریک ڈاﺅن سے نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز‘سٹیل مل‘پورٹ قاسم سمیت صنعتی زون ‘ ملیر‘قائد آباد‘ رفیع گارڈن‘ماڑی پور‘یاسین آباد‘محمد علی سوسائٹی‘بلدیہ مشرف کالونی ‘ڈیفنس ‘گلشن اقبال‘ گلستان جوہر‘ناظم آباد‘دستگیرسمیت متعدد علاقے اندھیر ے میں ڈوب گئے تھے۔

مزید : کراچی