مرغیاں چوری کرنے کا شبہ 3 بچوں کو تشدد کے بعد زنجیروں میں جکڑ کر ڈربے سے باندھ دیا، دکاندار گرفتار

مرغیاں چوری کرنے کا شبہ 3 بچوں کو تشدد کے بعد زنجیروں میں جکڑ کر ڈربے سے باندھ ...
مرغیاں چوری کرنے کا شبہ 3 بچوں کو تشدد کے بعد زنجیروں میں جکڑ کر ڈربے سے باندھ دیا، دکاندار گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں مرغیاں چوری کر نے کے شبے میں دکاندار نے تین بچوں کو تشدد کے بعد زنجیروں میں جکڑ کر مرغیوں کے ڈربے کے سا تھ باندھ دیا۔ واقعہ دھلے کے علاقہ جناح روڈ کے قریب پیش آیا۔ رمضان بازار میں مرغی کا گوشت فروخت کر نے والے دکاندار مانی نے محلہ طالب پارک کے 8 سالہ سلمان اکبر، 10 سالہ اویس علی اورگیارہ سالہ حسن کو مرغی چوری کے شبہ میں پکڑ کر تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زنجیروں میں جکڑ کر مرغیوں کے جنگلے کے سا تھ باندھ دیا بچے رو رو کر دکاندار کو اپنی بے گناہی کا یقین دلاتے رہے لیکن دکاندار مانی نے ایک نہ سنی سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذ یر کے حکم پر ایس ایچ او تھا نہ ما ڈل ٹاؤن نے کا روائی کر تے ئے زنجیروں میں جکڑے بچوں کو آزادی دلا نے کے بعد دکا ندار کو حراست میں لیکرتھا نے منتقل کر دیا ، تاہم پو لیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : گوجرانوالہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...