امریکہ میں والد کے ساتھ کھانا نہ کھانے پر جج نے تین بچوں کو جیل بھیج دیا

امریکہ میں والد کے ساتھ کھانا نہ کھانے پر جج نے تین بچوں کو جیل بھیج دیا

مشی گن(صباح نیوز) امریکہ میں ایک جج نے بچوں کو والد کے ساتھ لنچ نہ کرنے اور وقت نہ دینے کی سزا دیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشی گن کی عدالت کی جج نے 3 بچوں کے ماں باپ کے طلاق کے ایک مقدمے کے دوران یہ عجیب فیصلہ دیا کہ تینوں بچوں نے والد کے ساتھ لنچ سے انکار کیا ہے اس لیے وہ اس وقت تک بچوں کی جیل میں رہیں گے جب تک ان کی عمریں 18 سال نہیں ہوجاتیں کیونکہ اس وقت ان بچوں کی عمریں 9، 10 اور 15 سال ہیں۔جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ان کی زندگی میں لالچ کی خاطر طلاق اور غیر ذمہ دار والدین کا سب سے شرمناک کیس ہے۔ جج کا مزید کہنا تھا کہ ماں بچوں کے خراب رویہ کی ذمہ دار ہے اور اسی نے بچوں کو باپ سے دور کیا۔مقدمے کی سماعت کے دوران بڑے بیٹے نے عدالت کو بتایا کہ اس نے والد کو ماں کے ساتھ پر تشدد رویہ اختیار کرتے اور انہیں مارتے دیکھا ہے اس لیے وہ والد کو وقت نہیں دیتے لیکن جج نے بچے کے بیان کو مسترد کردیا۔ دوسری جانب ماں نے جج کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ایسا لگا کہ اس کے بچوں کو موت کی سزا دی جا رہی ہے، جج کو ایسی سزا نہیں دینی چاہئے خواہ طلاق کا معاملہ کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...