ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے ومبلڈن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے ومبلڈن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے ومبلڈن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ  ڈیسک) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں ثانیہ مرزا نے ومبلڈن ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے روسی ٹیم کی ایکترینہ مکاروا اور علینہ ویسنینا کو ہرایا۔ تیسرے رائونڈ میں میچ روشنی کم ہوجانے پر برابر میں ختم کردیاگیا تھا۔ 

ثانیہ مرزا اور مارٹینا نے 5-7، 7-6 اور 7-5 سے شکست دی۔ثانیہ مرزا کی ویمن ڈبلز میں پہلی فتح ہے  تاہم وہ تین مرتبہ مکسڈڈبل ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں ۔ وہ آسٹریلین اوپن 2009ء، فرنچ اوپن 2012ء، اور2014ء میں یوایس اوپن جیت چکی ہیں ۔ 

ثانیہ مرزا کی جیت پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اُنہیں مبارکباد دی ہےاور کہاکہ آپ نے خوب کھیل پیش کیا ، ہمیں آپ پر فخر ہے ۔ 

یادرہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں اور وہ اپنے آبائی ملک کے لیے بھارت کیلئے ٹینس کھیلتی ہیں ۔ 

مزید : کھیل