سانحہ صفورا، دہشت گردوں سے تحقیقات مکمل، مرکزی ملزم جلال کی بیوی سعدیہ گرفتار

سانحہ صفورا، دہشت گردوں سے تحقیقات مکمل، مرکزی ملزم جلال کی بیوی سعدیہ ...

کراچی (اے این این) سانحہ صفورا میں گرفتار دہشت گردوں سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرلیں اور تفتیش کیلئے بنائی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے گرفتار ملزموں کو قصوروار قرار دیا۔ تمام دہشت گردوں کا جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ کیا گیا۔ دریں اثناءحساس اداروں نے ضلع وسطی میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورا کے مرکزی کردار جلال کی بیوی سعدیہ جلال کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمہ پر سانحہ صفورا کے ملزمان کی معاونت کا الزام ہے، ملزمہ سے نجی یونیورسٹی میں طلبا کی ذہن سازی کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے، سعدیہ پروفیسر کے طور پر فرائض انجام دیتی تھی، سعدیہ ملزم جلال کی مبینہ طور پر تیسری بیوی ہے۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...