تحریک انصاف نے ادائیگی ہی نہیں کی ٹیکس کس لئے دوں، ڈی جے بٹ کا نوٹس کیخلاف عدالت جا نے کا اعلان

تحریک انصاف نے ادائیگی ہی نہیں کی ٹیکس کس لئے دوں، ڈی جے بٹ کا نوٹس کیخلاف ...
تحریک انصاف نے ادائیگی ہی نہیں کی ٹیکس کس لئے دوں، ڈی جے بٹ کا نوٹس کیخلاف عدالت جا نے کا اعلان

لاہور (آئی این پی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کی پونے 2 کروڑ کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا، ڈی جے بٹ نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈی جے بٹ کو 10 کروڑ 78 لاکھ 75 ہزار روپے کی آمدنی ہوئی اس نے اپنی یہ آمدنی ظاہر نہیں کی جس پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو پونے 2 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا ہے یہ نوٹس اگست 2014ءسے ستمبر 2015ءکی آمدنی پر بھیجا گیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ردعمل میں ڈی جے بٹ نے کہا کہ مجھے تو تحریک انصاف کی جانب سے پیسے ہی نہیں ملے ٹیکس کس کا جمع کراﺅں۔ اس نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...