رینجرزکی گاڑی نہر میں جاگری‘3 اہلکار زخمی
گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرزکی گاڑی نہر میں گرنے سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اہلکار گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے گاڑی ڈھر واہ نہرگر گئی جس سے تینوں اہلکار معمولی زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور گاڑی کو بھی نہر سے نکال لیا گیا ۔