آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ‘یونس خان کی ایک درجہ تنزلی‘ اے بی ڈی ویلیئرز بہترین بلے باز قرار

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ‘یونس خان کی ایک درجہ تنزلی‘ اے بی ڈی ویلیئرز بہترین ...
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ‘یونس خان کی ایک درجہ تنزلی‘ اے بی ڈی ویلیئرز بہترین بلے باز قرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔بیٹسمینوں میں پاکستان کے یونس خان ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے جبکہ جنوبی افریقاکے پلیئر اے بی ڈی ویلیئرز پہلے‘ آسڑیلیاکے اسٹیون سمتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہی بیٹسمین ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر آگئے ۔باﺅلرز میں ڈیل اسٹین پہلے‘ جیمز اینڈرسن دوسرے اور پاکستان کے یاسر شاہ چوتھے نمبر پر ہیں۔آل راﺅنڈرز کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید : کھیل