کراچی میں ہلاکتوں کی تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئی ، بھارتی ریاست راجھستان کا بجلی پلانٹ بنیادی وجہ قرار

کراچی میں ہلاکتوں کی تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئی ، بھارتی ریاست ...

کراچی (خصوصی رپورٹ )کراچی میں ہونیوالی ڈیڑھ ہزار سے زائد ہلاکتوں کی بنیادی وجہ بھارتی ریاست راجھستان میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کو قراردیاگیاہے اور خبردار کیاہے کہ یہ معاملہ بھارت کیساتھ سفارتی سطح پر نہ اٹھایاگیاتوکراچی میں ہلاکتیں ہوتی رہیں گی ۔

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر چوہدری قمرزمان کی سربراہی میں بنائی جانیوالی تحقیقی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیاہے جس میں محکمہ موسمیات، محکمہ صحت ، پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے ، ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے شامل تھے ۔ کمیٹی اپنی رپورٹ 15جولائی تک حکومت کو پیش کرے گی ۔

ذرائع نے رپورٹ کے متن کے حوالے سے بتایاکہ بھارتی ریاست راجھستان میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر ، برسنگ ، صورت گڑھ اور چھابڑا بجلی گھروں کازہریلا دھواں کراچی میں ہلاکتوں کی بنیادی وجہ قراردی گئی ، تھمبلی میں گرال کول پلانٹ کی حرارت کی وجہ سے 1500شہری موت کے منہ میں چلے گئے ، مشرق سے مغرب کی جانب چلنے والی ہواﺅں سے مضرصحت دھوں کراچی پہنچ رہاہے ۔

ہلاکتوں کی دیگر وجوہات میں گرین بلیٹ اور سبزے کی کمی ، پانی کی عدم دستیابی اور لوڈشیڈنگ کو قراردیاگیاہے اور درختوں کی تعداد بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق کمیٹی نے کراچی میں پہنچنے والے دھویں کی روک تھام کے لیے معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کی سفارش کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ دھوں مسلسل کراچی پہنچتا رہاتو شہری کینسر کے عارضے میں بھی مبتلاءہوسکتے ہیں ۔

مزید : قومی /Headlines

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...