دریائے سندھ میں گڈو بیراج اور لیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں گڈو بیراج اور لیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
دریائے سندھ میں گڈو بیراج اور لیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

کراچی(مانیٹرنگ )دریائے سندھ میں گڈو بیراج اور لیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا بہاﺅدو لاکھ 13ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سکھر بیراج کے مقام پر پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ 37ہزار 228کیوسک ہے ۔ کوٹری بیراج کے مقام پرپانی کا بہاﺅ 56ہزار آٹھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آنے کے باعث گردو نواح کے دیہات زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...