پہلی عید سپیشل ٹرین سے ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان‘دوسری پھر صرف7 مسافروں کو لےکر کراچی روانہ

پہلی عید سپیشل ٹرین سے ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان‘دوسری پھر صرف7 مسافروں ...
پہلی عید سپیشل ٹرین سے ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان‘دوسری پھر صرف7 مسافروں کو لےکر کراچی روانہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سے کراچی جانے والی دوسری عید سپیشل ٹرین بھی ایک گھنٹہ تاخیر کے باوجود صرف7 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے نے عید پر مختلف شہروں کیلئے 23 ٹرینیں چلانے کااعلان کر رکھا ہے جس کے تحت آج لاہور سے کراچی کیلئے دوسری ٹرین ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی تو اس میں صرف 7 مسافر سوار تھے جن میں 2 کرا چی‘ایک خانیوال اور 2 بہاولپور کیلئے سوار ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے پہلی سپیشل ٹرین میں بھی مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابرتھی اور کسی بھی مسافرنے ایڈوانس بکنگ نہیں کرائی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے وقت سے پہلے ٹرینیں چلانے کی وجہ سے مسافر نہیں ملے رہے ۔ادھر کراچی کینٹ سٹیشن سے دوسری عید ٹرین لاہور کیلئے روانہ ہو گئی ہے جو حیدر آباد ‘رحیم یار خان‘ روہڑی اور بہاولپورسٹیشن پر قیام کرتے ہوئے کل صبح لاہور پہنچے گی ۔

مزید : لاہور