سعید اجمل ہمارے ریڈار میں ہیں وقت آنے پر موقع دیں گے: ہارون رشید

سعید اجمل ہمارے ریڈار میں ہیں وقت آنے پر موقع دیں گے: ہارون رشید
سعید اجمل ہمارے ریڈار میں ہیں وقت آنے پر موقع دیں گے: ہارون رشید

  

لاہور(ویب ڈیسک) چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ سعید اجمل ہمارے ریڈار میں ہیں۔کاﺅنٹی کرکٹ میں ان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وقت آنے پر انہیں قومی ٹیم میں شامل کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آف اسپنر پاکستان کا اثاثہ ہیں، انگلینڈ میں ان کی پرفارمنس میں مسلسل بہتری آرہی ہے، وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ عرفان بھی مکمل فٹ ہوچکے تاہم انہیں احتیاط سے استعمال کرینگے۔ ہارون رشید نے کہا کہ فواد عالم دورئہ بنگلہ دیش میں پرفارم نہیں کرسکے تھے، وہ ٹیسٹ کرکٹ کیلیے زیادہ موزوں اور طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہیں۔

مزید : کھیل