لالہ کا بیٹ کریبین لیگ میں چپ سادھ گیا

لالہ کا بیٹ کریبین لیگ میں چپ سادھ گیا
لالہ کا بیٹ کریبین لیگ میں چپ سادھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ کٹس (اے پی پی) کریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے سینٹ لوشیا ذوکس کو 26 رنز سے ہرادیا۔ سینٹ ذوکس کی ٹیم 171 رینز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی 11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ نیتھن میک کلم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سینٹ لوشیا ذوکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ کارلوس براتھویٹ نے 3 اور شاہد آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -