دریائے جموں میں بھارت سے ایک اورلاش بہہ کر پاکستان آ گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے جموں تیوی میں بھارت سے ایک لاش بہہ کر پاکستان آ گئی ۔رینجرز ذرائع کے مطابق دریائے جموں میں بھارت سے ایک لاش بہہ کر پاکستان آ گئی ہے،لاش آج شام چار بجے سیالکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف حکام کے حوالے کی جائیگی ۔رینجرز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دودن پہلے بھی بھارت سے ایک شخص کی لاش بہہ کر پاکستان آ گئی تھی ،وہ لاش بھی انسانی ہمدردی کے تحت بی ایس ایف کو واپس کر دی گئی تھی ۔ خدشہ ہے مقبوضہ کشمیر کے پہاڑوں پر بارشی پانی سے یہ لوگ بہہ گئے ہوں گے ۔