کالعدم تنظیم کارکن دوران اعتکاف دہشتگردوں سے رابطے پر گرفتار

کالعدم تنظیم کارکن دوران اعتکاف دہشتگردوں سے رابطے پر گرفتار
کالعدم تنظیم کارکن دوران اعتکاف دہشتگردوں سے رابطے پر گرفتار

  

جھنگ (آئی این پی) محکمہ انسداد دہشتگردی جھنگ نے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو اعتکاف کے دوران دہشتگردوں سے رابطہ رکھنے پر گرفتار کرلیا۔ اہلکاروں نے جنگ سٹی میں مسجد کو گھیر لیا اور محمد عمر کو اٹھا کر لے گئے۔ حساس اداروں کے ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محمد عمر نے دوران اعتکاف چند ایسے دہشتگردوں سے فون پر رابطہ کیا ہے جن کے ذریعے ملک میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے کے امکانات تھے۔ محمد عمر کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور الاعظم ٹرسٹ کے رہنما معاویہ اعظم کا سابق گن میں بھی رہ چکا ہے۔

مزید : جھنگ