ذوالفقار مرزا کے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

ذوالفقار مرزا کے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا
ذوالفقار مرزا کے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین، کراچی (آئی این پی) سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ٹھاروخان چانڈیو بال کٹوارہا تھا کہ دو مسلح افراد نے اس کو گولیاں ماردیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل مقتول کے بھئی سارنگ چانڈیو نے گولی مار کر بابو عمرانی کے رشتے دار کو قتل کردیا تھا۔ ادھر عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر کے باہر سے گرفتار کئے جانے والے تین ملازمین سکندر، نیک محمد اور ابراہیم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مزید :

بدین -