خرم کھوسہ کا این جی اوز کی خواتین کے ہمراہ ایان علی کے حق میں مظاہرہ

خرم کھوسہ کا این جی اوز کی خواتین کے ہمراہ ایان علی کے حق میں مظاہرہ

اسلام آباد (آئی این پی) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ اور ان کے فرزند خرم لطیف کھوسہ کی این جی او کی حامی خواتین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی رہائی کیلئے میدان میں نکل آئیں، انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ماڈل کے حق میں مظاہرہ کیا اور میڈیا میں ماڈل ایان علی کی کردار کشی کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ ماڈل پر عائد کئے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، خبریں دینے کی بجائے میڈیا ماڈل ایان علی کے لباس، ٹیٹو کو دکھا کر منفی تبصرے کررہا ہے۔ میڈیا کو ایسا کرنا زیب نہیں دیتا اور اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو میڈیا ہاﺅسز کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...