بلاول کی کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سے ملاقات،دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی بھر پور حمایت کا اعلان

بلاول کی کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سے ملاقات،دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی ...
بلاول کی کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سے ملاقات،دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی بھر پور حمایت کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات وزیر اعلی ہاﺅس میں کی گئی ، ملاقات میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور شیری رحمان بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ کی اس ملاقات میں کراچی آپریشن،رینجرز کے اختیارات اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے الزامات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے ملکر تمام تر اقدامات کو آگے بڑھائیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی ،کرپشن اور لینڈ مافیاکیخلاف کارروائی کی بھر پور حمایت جاری رکھی جائیگی،دہشتگردی کیخلاف متحد ہو کر کام کرینگے۔

مزید : قومی /اہم خبریں