پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام‘سرچ آپریشن میں 30 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام‘سرچ آپریشن میں 30 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام‘سرچ آپریشن میں 30 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور پولیس نے قراقرم ہائی وے پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ کے علاقے پڈن میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے مکان سے گولہ بارود و اسلحہ برآمد کر لیا ۔قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 7 آر پی جی گولے‘ راکٹ لانچر اور دستی بم برآمدشامل ہیں۔ادھر پشاورپولیس نے بہاری کالونی، دلہ زاک روڈ اور فقیرآباد میں سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے زیر حراست ملزمان کو نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...