کراچی میں طویل بریک ڈاﺅن کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘شہریوں کی کے الیکٹرک کیخلاف نعرے بازی

کراچی میں طویل بریک ڈاﺅن کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘شہریوں کی کے ...
کراچی میں طویل بریک ڈاﺅن کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘شہریوں کی کے الیکٹرک کیخلاف نعرے بازی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں طویل بریک ڈاﺅن کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی دوبھر کر دی جس پر شہر کے مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کیخلاف نعرے بازی کی اور حکومت کو بھی کوستے رہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پاک کالونی‘ لانڈھی‘ ناظم آباد‘ محمود آباد‘نیو مظفر کالونی‘لیاقت آباد ‘گلبہار‘سائٹ‘گلستان اوردیگر علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے رات بھر بجلی نہ ہونے کے باعث جاگتے رہے ہیں اوراب دن میں بھی لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...