خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی پر مشتمل جرگے نے جہانگیر ترین کو منا لیا‘بدھ کو پشاور کا دورہ کرینگے

خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی پر مشتمل جرگے نے جہانگیر ترین کو منا لیا‘بدھ کو ...
خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی پر مشتمل جرگے نے جہانگیر ترین کو منا لیا‘بدھ کو پشاور کا دورہ کرینگے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی پر مشتمل جرگے نے پی ٹی آئی سنٹرل آرگنائزرجہانگیر ترین کو منا لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل آرگنائزرجہانگیر ترین کچھ وزرا کی کارکردگی سے ناخوش تھے جس پر انہوں نے گزشتہ ایک برس کے دوران خیبرپختونخوا کا کوئی دورہ نہیں کیا۔ جرگہ کے منانے کے بعد وہ پشاور کا دورہ کرنے کیلئے راضی ہو گئے اور بدھ کو پشاور جائینگے۔پی ٹی آئی سنٹرل آرگنائزرجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کا دورہ پشاور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق ہے ۔

مزید : اسلام آباد