بلدیاتی انتخابات ‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا کے 352پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم

بلدیاتی انتخابات ‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا کے 352پولنگ سٹیشنز پر ری ...
بلدیاتی انتخابات ‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا کے 352پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےلئے 352پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کےلئے ری پولنگ کی تاریخ مقرر کر دی ہے ،خیبر پختونخوا کے 352پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ 30جولائی کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کےلئے ری پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،حکم امتناعی ختم ہونے پر اب پولنگ 30جولائی کو ہو گی ۔ 

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پانچ جولائی کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ روک دی تھی۔