چینی ماہرین طب کے مطابق کان کو اس جگہ دبانے سے کیا ہوتا ہے؟جان کر آ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

چینی ماہرین طب کے مطابق کان کو اس جگہ دبانے سے کیا ہوتا ہے؟جان کر آ کی حیرت ...

بیجنگ (نیوز ڈیسک) قدیم چینی طب کی کتب میں بہت سی بیماریوں کے ایسے علاج بتائے گئے ہیں جن پر آج بھی سائنسی تحقیق جاری ہے۔

کئی چینی ماہرین کا ماننا ہے کہ جسم میں مختلف پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں جن سے مختلف اعضاءکو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔ ایسا ہی ایک پوائنٹ کان کے اوپر والے حصے کے وسط میں بھی پایا جاتا ہے، قدیم چینیوں نے اس کا نام ’شین مین‘ یعنی ’جنت کا دروازہ‘ رکھا تھا۔ ایسی کیا خصوصیت ہے کہا سے جنت کا دروازہ کہا جاتا تھا؟ ڈاکٹر مارک سینڈو مرسکی کا کہنا ہے کہ اس پوائنٹ کو دبانے سے ذہنی دباﺅ، پریشانی تیزابیت اور نشے کی لت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق جب ہم ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو عموماً بے اطمینانی ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ جسم کے مختلف حصوں میں درد یا بھاری پن کا سبب بن جاتی ہے۔ اگر آپ یہ طریقہ علاج اپنانا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ پہلے اپنے ذہن کو تمام منفی خیالات سے پاک کریں۔ پھر ’کاٹن بڈ‘ لیں اور اپنے کان میں اس پوائنٹ کو دبا کر ہلکا ہلکا مساج کریں۔ گہری سانس لیں، جب سانس اندر کھینچیں تو بائیں جانب دیکھیں اور سانس باہر نکالیں تو دائیں جانب دیکھیں۔ آہستہ آہستہ آپ کو محسوس ہوگا جیسے جسم میں ٹھہراﺅ آرہا ہے۔ اس پوائنٹ کو آپ اپنی انگلیوں سے بھی دباسکتے ہیں، چند روز رات کو سونے سے قبل یہ تجربہ کرکے دیکھیں، آپ کو بہتری محسوس ہوگی۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...