قبض سے نجات کے لئے آسان مشورے

قبض سے نجات کے لئے آسان مشورے

نیویارک(نیوزڈٰسک)اگر آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے تو یہ ایک تشویش ناک بات ہے اور اس سے نجات حاصل کرنا جلد از جلد ضروری ہے۔

قبض بری کیوں ہے؟

ہم سب جانتے ہیں کہ قبض صحت کے لئے ایک بری اور خطرناک علامت ہے کہ اس کی وجہ سے خطرناک مادے ہمارے جسم میں ہی رہ جاتے ہیں جس سے ہمارا جسم کئی بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔پیٹ میں گیس بھی اسی کی وجہ سے بنے گی اور سانس لینا بھی مشکل ہوجائے گا۔برطانوی ماہر صحت ڈی بورا کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام بھی متاثر ہوگا لہذا قبض سے نجات بہت زیادہ ضروری ہے۔

اگر آپ کاروزانہ فضلہ خارج نہیں ہوتا تو یہ ایک خطرے کی علامت ہے لہذا مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں اور اپنی صحت بہتر بنائیں۔

*کولڈ ڈرنکس اور ایسے مشروبات سے اجتناب کریں۔

*کچی سبزیاں کھائیں اور مکمل پکے ہوئے کھانوں سے اجتناب کریں۔

*گوشت کی نسبت سبزیوں کو ترجیح دیں کہ گوشت کی پروٹین ہضم ہونے میں24سے72گھنٹے لیتی ہے۔

*مصنوئی مٹھاس اور ٹافیوں سے گریز کریں۔

*زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

*روزانہ ورزش کریں اور ساتھ سیر کوجائیں۔

*ذہنی تناﺅ سے آزاد رہیں۔

*فائبر والے کھانے زیادہ سے زیادہ کھائیں اور فاسٹ فوڈ سے ہر ممکن اجتناب کریں۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...