دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پرنچلے درجے کاسیلاب

دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پرنچلے درجے کاسیلاب
دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پرنچلے درجے کاسیلاب

  

ہیڈمرالہ(نمائندہ پاکستان)ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں نچلے درجے کاسیلاب پانی کابہاوٗ 133000کیوسک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بارشوں کاسلسلہ شروع ہوتے ہی دریائے چناب اوردریائے توی میں پانی کی سطح بلندہوناشروع ہوگئی ہے۔جس کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پرنچلے درجے کاسیلاب ہے۔محکمہ انہارکے مطابق مرالہ بیراج 1100000کیوسک پانی گزارنے کی صلاحیت رکھتاہے۔تاہم مزیدپانی آنے کے پیش نظرتمام انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ ہیڈمرالہ،گوندل،سیدپورسمیت دیگردیہاتوں سے گزرنے والے نالہ نیلوامیں بھی طغیانی کے باعث ہزاروں ایکڑفصل پانی کی زدمیں آچکی ہے۔

مزید : سیالکوٹ