فواد خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہیں :سونم کپور

فواد خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہیں :سونم کپور
فواد خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہیں :سونم کپور

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپوربھی فواد خان کی اداکاری کے سحر میں مبتلاہوکر ان کے مداحوں میں شامل ہو گئیں ہیں ،اداکارہ کا کہناہے کہ فواد خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارفواد خان کا جادو بالی ووڈ میں سر چڑھ کر بول رہا ہے ، اب سونم کپور بھی ان کے مداحوں میں شامل ہوچکی ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں سونم کپور نے کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ، فواد خان بہت شرمیلے نظر آتے ہیں لیکن درحقیقت عام زندگی میں وہ بڑے زندہ دل اور مزاحیہ انسان ہیں۔ بہت سے بھارتی اخبار سونم کپور کی جانب سے فواد خان کی تعریف کو دونوں کے درمیان محبت کی شروعات قرار دے رہے ہیں ، اب حقیقت کیا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

مزید : تفریح