لوگ چھپ چھپ کر نائن زیرو آئیں اور ذکوۃ جمع کروا کر چلے جائیں:الطاف حسین

لوگ چھپ چھپ کر نائن زیرو آئیں اور ذکوۃ جمع کروا کر چلے جائیں:الطاف حسین
لوگ چھپ چھپ کر نائن زیرو آئیں اور ذکوۃ جمع کروا کر چلے جائیں:الطاف حسین

  

کراچی،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بھتہ خور نہیں حق پرست جماعت ہے ،ایم کیو ایم موجودہ حالات کے باجود غریبوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہی ہے ،لوگ چھپ کر نائن زیرو آکر زکوة اور فطرہ جمع کر ا کر چلے جائیں۔ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو یم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بھتہ خور نہیں حق پرست جماعت ہے ،حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا جاتا ہے ،2013سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک 23کارکن لاپتہ ہیں،کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے رہے ہیں اور ان کے گھروں پر مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے کے ایف پر فطرانہ اور زکوة جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،لوگ چھپ کر نائن زیرو آکر زکوة اور فطرہ جمع کر ا کر چلے جائیں۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم موجودہ حالات کے باجود غریبوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہی ہے ،متحدہ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم امدادی کام آج سے نہیں37سال سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : کراچی