ٹریفک حادثات میں 20سالہ نوجوان جاں بحق‘2 شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں 20سالہ نوجوان جاں بحق‘2 شدید زخمی
ٹریفک حادثات میں 20سالہ نوجوان جاں بحق‘2 شدید زخمی

  

سوہدرہ( نامہ نگار)وزیر آباد سیالکوٹ روڈ پر سوہدرہ بس سٹاپ کے قریب ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں سوہدرہ کا 20سالہ محنت کش ہلاک اور دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ سوہدرہ بس سٹاپ کے قریب زیر تعمیر گرلز کالج کے باہر پیش آیا۔ جہاں محلہ شاہ نور جمال کے 20سالہ محنت کش اللہ دتہ نے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل ٹکرا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے وزیر آباد سول ہسپتال سے طبی امداد ملنے کے بعد لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ دیا ۔دوسرا سٹوڈنٹس سٹاپ کے قریب ہوا جہاں وزیر آباد سے سیالکوٹ جانے والی تیز رفتار کار موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چاند اور اسکا قریبی عزیز حنیف شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال وزیر آباد سے گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

مزید : سیالکوٹ