بھارت کا بہہ کر پاکستان آنیوالی لاش کو وصول کرنے سے انکار,امانتاََ دفن کرنے کا فیصلہ

بھارت کا بہہ کر پاکستان آنیوالی لاش کو وصول کرنے سے انکار,امانتاََ دفن کرنے ...
بھارت کا بہہ کر پاکستان آنیوالی لاش کو وصول کرنے سے انکار,امانتاََ دفن کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے دریائے جموں تیوی میں بہہ کر پاکستان آنیوالی لاش کو وصول کرنے سے انکارکر دیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق دریائے جموں میں بھارت سے ایک لاش بہہ کر پاکستان آ گئی ہے۔لاش آج شام چار بجے سیالکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف حکام کے حوالے کی جانی تھی ۔رینجرز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دودن پہلے بھی بھارت سے ایک شخص کی لاش بہہ کر پاکستان آ گئی تھی ،وہ لاش بھی انسانی ہمدردی کے تحت بی ایس ایف کو واپس کر دی گئی تھی ۔تاہم بھارتی حکام نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد لاش کو امانتاََ پاکستان میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بی ایس ایف حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی نے گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی ،اس لئے لاش نہیں لے سکتے ۔

مزید : بین الاقوامی