راحیل شریف کی دونوں مرتبہ پروموشن میرٹ پر ہوئی ، وہ ایماندار اور منجھے ہوئے سولجر ہیں : پرویز مشرف

راحیل شریف کی دونوں مرتبہ پروموشن میرٹ پر ہوئی ، وہ ایماندار اور منجھے ہوئے ...
راحیل شریف کی دونوں مرتبہ پروموشن میرٹ پر ہوئی ، وہ ایماندار اور منجھے ہوئے سولجر ہیں : پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے بتایاکہ راحیل شریف کے لیے نرم گوشہ رکھتاتھا مگر ان کی دونوں پروموشن میرٹ پر ہوئیں ، وہ ایک منجھے ہوئے سولجر، سٹریٹ فاروڈ اور ایماندا رآفیسر ہیں ۔
جنرل راحیل کو کرنل سے بریگیڈیئر اور بریگیڈیئرسے میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دینے سے متعلق بیٹھنے والے پروموشن بورڈ میں شرکت اور ان کوالٹیز جن کی بنیادپر ترقی دی گئی سے متعلق سوال پر سابق آرمی چیف پرویز مشرف کاکہناتھاکہ وہ پہلے سے راحیل شریف کو جانتے ہیں ، راحیل شریف ایک جنٹل مین آفیسر ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی کوالٹی ہے ، شبیر شریف کا چھوٹابھائی ہونے کی وجہ سے راحیل شریف کے لیے سافٹ کارنر بھی موجودرکھتا تھا ، شبیر شریف کورس میٹ اور سینئر تھے لیکن پروموشن میرٹ پر ہوئی ۔
پرویزمشرف نے بتایاکہ وہ اور شبیر شریف پی ایم اے میں ساتھ تھے ، کمرے بھی اکٹھے تھے ، شبیرشریف بٹالین سینئر انڈرآفسیر اور وہ بٹالین جونیئرانڈر آفیسر تھے ، چولی دامن کا ساتھ تھا اور دوستی بھی تھی ۔

مزید :

قومی -