بھارتی فوج کے ظلم کی انتہا،تین کشمیری شہید کر دیئے ،حریت رہنماﺅں کو نظر بند کردیا

بھارتی فوج کے ظلم کی انتہا،تین کشمیری شہید کر دیئے ،حریت رہنماﺅں کو نظر بند ...

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں تین کشمیریون کو شہید کر دیاہے اور حریت رہنماﺅں کی جانب سے بھارتی فوج کے ظلم کیخلاف احتجاجی ریلی کے اعلان پر حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے تینوں کشمیریوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کیران میں محاصرے اور کارروائی کے دوران شہید کیا ،بھارتی ظلم وستم کی انتہا کیخلاف حریت رہنماﺅں نے ریلی نکالنے کی کال دی تو بھارتی فوج کے اوساں خطا ہو گئے جس پر انہوں نے حریت رہنما سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ،شبیر احمد شاہ سمیت دیگر رہنماﺅں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیاہے بلکہ ریلیوں میں جھنڈے لہرانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ حریت رہنماو¿ں کی نظر بندی کی خبر ملتے ہی سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو روس میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد ملاقات کا اعلامیہ جاری گیا جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے ممبئی حملہ کیس سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔مسئلہ کشمیر پروزیراعظم کی جانب سے بات نہ کرنے پر انہیں سیاسی حلقوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...