مسجد حرام کے تیسرے توسیعی مرحلے کی منظوری ‘20 لاکھ افراد نماز ادا کر سکیں گے

مسجد حرام کے تیسرے توسیعی مرحلے کی منظوری ‘20 لاکھ افراد نماز ادا کر سکیں گے
مسجد حرام کے تیسرے توسیعی مرحلے کی منظوری ‘20 لاکھ افراد نماز ادا کر سکیں گے

ریاض (صباح نیوز) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد حرام کی توسیع کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی جس کے بعد مسجد میں دو ملین نمازیوں کی باجماعت نماز ادا کرنے کی گنجائش پیدا ہوجائے گی۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے حرم مکی کی توسیع مکہ معظمہ میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔ حرم مکی کے توسیعی پروگرام میں کئی میدانوں کے پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان میں خاص طور پر اقتصادی پروجیکٹ کے ساتھ حجاج ومتعمرین کے لیے سروسز کے منصوبے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ شاہ سلمان کے دور میں مسجد حرام کی توسیع کا یہ اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مسجد حرام دو ملین اور دو سو انہتر ہزار مربع میٹروسیع ہوجائے گی۔ منصوبے میں مسجد حرام کے 78خود کار دروازے بھی شامل ہیں جو حرم کے گراؤنڈ فلور سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کھولے اور بند کیے جائیں گے۔ اس کے علاہ بہترین اور اعلی معیار کا ساؤنڈ سسٹم، 4000اسپیکر اور مسجد میں مانیٹرنگ کے لیے خفیہ کیمروں کی تنصیب بھی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

مزید : Ramadan News

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...