رمضان پکوان میں پیش ہے پالک کے منفرد اورذائقہ دارپکوڑے

رمضان پکوان میں پیش ہے پالک کے منفرد اورذائقہ دارپکوڑے
رمضان پکوان میں پیش ہے پالک کے منفرد اورذائقہ دارپکوڑے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مکس پالک پکوڑےبنانے کا انتہائی آسان طریقہ

اجزاء:

بیسن دو کھانے کے چمچ

آلو ایک درمیانے سائز کا (ٹکڑوں میں کٹا ہوا)

پیاز ایک درمیانی چھوٹی کٹی ہوئی

پالک پتے 6عدد (چھوٹے کٹے ہوئے)

ثابت دھنیا ایک بڑا چمچ

زیرہ ایک بڑا چمچ

نمک مرچ حسب ذائقہ

میٹھاسوڈا ایک چٹکی

اناردانہ ایک چمچ

ترکیب:

بیسن میں نمک مرچ اورایک چٹکی میٹھا سوڈا پانی میں پھینٹ لیں اورکچھ دیر کے لیے رکھ دیں اس سے پکوڑے خستہ بنیں گے، اب اس میں ثابت دھنیا، اناردانہ ، زیرہ ملا کرگھول لیں اب پالک آلو اور پیاز بھی شامل کرلیں اورتیز گرم آئل میں ہلکی آنچ پرسنہرا ہونے تک تلیں۔ مزیدارمکس پالک پکوڑے تیار ہیں ، املی کی میٹھی چٹنی سے لطف دوبالا کریں۔

مزید : پکوان