گھر پر کھجور کوکونٹ کے لڈو بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

گھر پر کھجور کوکونٹ کے لڈو بنانے کا انتہائی آسان طریقہ
گھر پر کھجور کوکونٹ کے لڈو بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)آج ہم آپ کو ایسی ڈش بتاتے ہیں جو میٹھی ہے اورصحت بخش بھی جس میں کیلوریزکی مناسب مقدار شامل ہے,کھجور کوکونٹ کے لڈو بنانے کیلئے اس ترکیب پر عمل کریں
اجزا:
کھجوریں 10 عدد(گٹھلیاں نکلی ہوئی )
کوکونٹ آئل 4 ٹیبل اسپون
کوکو پاوڈر 3 ٹیبل اسپون
کرسپی رائس سیرل ایک کپ
ترکیب :
دس کھجوریں لے کر انہیں ایک گھنٹے کے لیے تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں۔ اب ان میں 4 ٹیبل اسپون کوکونٹ آئل مکس کریں، ایک چمچ بھر کرکوکو پاوڈر ڈالیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں، ایک کپ کرسپی سیرل اس میں شامل کریں اورہل کرتے جائیں اب ہاتھ سے بلینڈ کرکے 12 چھوٹی گیندیں / یا لڈو بنالیں ، اب 6 لڈووں کو کھوپرے میں اور 6 کو’کوکو پاوڈر’ میں رول کرلیں اب ایک گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں اوراس کے بعد مزیدار کھجورکے لڈو سے مزے اڑائیں اورکوکوپاوڈراورکھوپرے میں چینی یا چاشنی شامل نہ کریں ورنہ ساری کیلوریز اورمحنت پرپانی پھر سکتا ہے۔

مزید :

پکوان -