سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے مسجدالحرام کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا

سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے مسجدالحرام کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا
سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے مسجدالحرام کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمان زائرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد حرام سمیت مزید پانچ توسیعی منصوبے کاافتتاح کردیا۔

ہرسال لاکھوں کی تعداد میں مسلمان حج کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں اور ہرسال حجاج کرام کی تعداد میں بدستور اضافہ ہوتاچلاجارہاہے ، ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید توسیع پانیوالے منصوبوں میں شاہ عبداللہ کے دورمیں شروع ہونیوالے مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ ، سرنگیں ، صحن ، زائرین کی خدمات کیلئے وقف عمارت اور پہلا رنگ روڈ شامل ہیں ۔

یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ سابق سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ نے اگست 2011ءمیں مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کاسنگ بنیاد رکھاتھا ، منصوبوں کے ایک مرتبہ مکمل ہوجانے کے بعد مزید 1.2ملین زائر ین کیلئے جگہ بن جائے گی جبکہ مسجد الحرام کے صحن میں توسیع کی وجہ سے مزید اڑھائی لاکھ لوگوں کیلئے جگہ ہوگی ۔

مزید : رئیل سٹیٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...