پنجاب ریونیو اتھارٹی کے بعد پی ٹی آئی نے بھی ڈی جے بٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے بعد پی ٹی آئی نے بھی ڈی جے بٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کو ڈیڑھ کروڑ روپے واپسی کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کا کہناہے کہ ڈی جے بٹ کی دھرنے کے دوران خدمات کی کل قیمت 4کروڑ 12لاکھ بنتی ہے لیکن انہوں نے پارٹی سے 5کروڑ 90لاکھ روپے موصول کیے ہیں ۔تحریک انصاف کا کہناہے ڈی جے بٹ نے غلط بیانی کی ہے تاہم انہیں ڈیڑھ کروڑ واپسی کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لی گیاہے ۔

واضح رہے کہ ڈی جے بٹ کے تحریک انصاف سے 8کروڑ روپے کے مطالبے کے بعد پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جے بٹ کو ایک کڑوڑ 70لاکھ 60ہزار کا ٹیکس ریٹر ن نوٹس بھیج دیا تھا جس پر ڈی جے بٹ کا کہناتھا کہ اسے پارٹی کی جانب سے پیسے موصول ہی نہیں ہوئے تو وہ پیسے کہان سے دیں گے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...