قیامت کے دن ہر آدمی کو اپنے چندے کا حساب دینا ہوگا :پرویز رشید

قیامت کے دن ہر آدمی کو اپنے چندے کا حساب دینا ہوگا :پرویز رشید
قیامت کے دن ہر آدمی کو اپنے چندے کا حساب دینا ہوگا :پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ قیامت کے دن ہر آدمی کو اپنے چندے کا حساب دینا ہو گا ۔فلاحی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشیدنے کہا کہ اللہ کی راہ میں دی گئی رقم سے دوائی یا بم خریداجائے گا اس کا فرق رکھنا ضروری ہے ،عطیے کی رقم خودکش جیکٹ میں استعمال ہوئی تو قیامت کے دن اللہ کو جواب دینا ہوگا ۔
پرویز رشید کا کہناتھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے کام میں مصروف لوگ قابل ستائش ہیں اور عطیات کا دہشتگردی کیلئے استعمال روکنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ علم کے نام پر جہالت ،تعصب اور قتل غارت گری علم نہیں ہے ،قیامت کے دن ہر آدمی کو اپنے چندے کا حساب دینا ہو گا ۔