کراچی آپریشن ملک دشمنوں کے خلاف ہے ، رینجرز کو اختیارات سوچ سمجھ کر دیے : ایاز صادق

کراچی آپریشن ملک دشمنوں کے خلاف ہے ، رینجرز کو اختیارات سوچ سمجھ کر دیے : ایاز ...
کراچی آپریشن ملک دشمنوں کے خلاف ہے ، رینجرز کو اختیارات سوچ سمجھ کر دیے : ایاز صادق

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن ملک دشمنوں کے خلاف ہے اور یہ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہو رہا ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سندھ میں امن قائم کرنے کے لیے ایک پیج پراور متفق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز کو سوچ سمجھ کر اختیارات اس لیے دیے گئے تھے کیونکہ کراچی میں پولیس متنازعہ ہو گئی تھی ۔ وزیر اعظم پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھل کر بات کی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ایسا مسئلہ نہیں جسے مذاکرات کے ذریعے حل نہ کیا جا سکے اور مسئلہ کشمیر بھی مذاکرات سے حل کیا جائے گا ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ عمران خان اس نئے پاکستان میں ان کی پارٹی کے ڈی جے بٹ کو اس کا جائز حق ضرور دیں گے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...