بھارت میں سامنے آگیا ایسا ’جادوئی‘ گدھا جس نے عوام کو اپنا مرید بنالیا، صرف 10 روپے میں کیا حیران کُن کام کرتا ہے؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں

بھارت میں سامنے آگیا ایسا ’جادوئی‘ گدھا جس نے عوام کو اپنا مرید بنالیا، صرف ...
بھارت میں سامنے آگیا ایسا ’جادوئی‘ گدھا جس نے عوام کو اپنا مرید بنالیا، صرف 10 روپے میں کیا حیران کُن کام کرتا ہے؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) طوطے سے فال نکالنے والے نجومی تو آپ نے بہت دیکھ رکھے ہوں گے لیکن بھارت میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس کا ’’گدھا‘‘ قسمت کا حال بتاتا ہے۔اس شخص کا نام محمد ہے اور یہ ریاست رجستھان کے قصبے بارمر کا رہائشی ہے۔ محمد نے قصبے میں سرکس نما ایک شاندار اکھاڑا بنا رکھا ہے جہاں دن میں 7مرتبہ وہ اپنے گدھے کو لے کر آتا ہے اور لوگ اس سے اپنی قسمت کا حال پوچھتے ہیں۔ یہاں بھارت کے کئی شہروں سے ضعیف العقیدہ لوگ کثرت سے آ رہے ہیں ۔ محمد قسمت کا حال پوچھنے کے لیے صرف 10روپے وصول کرتا ہے، اس کے باوجود وہ ایک ہزار روپے تک روزانہ کما لیتا ہے۔

مزید پڑھیں: جاپانیوں کا قسمت بدلنے کا انوکھا طریقہ

گدھا اس طرح قسمت کا حال بتاتا ہے کہ جس آدمی کے متعلق بات کی جا رہی ہو یہ گدھا چاروں طرف لگی رسی کے باہر کھڑے ہجوم میں اس شخص کے پاس جا کر رک جاتا ہے اور اپنے تھوتھنی سے اس کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اکھاڑے میں موجود کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ گدھا اور اس کا مالک لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں لیکن اکثریت گدھے کی اس خصوصیت کی معتقد نظر آتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...