افغانستان میں 2 بم دھماکے ، 12 افراد جاں بحق

افغانستان میں 2 بم دھماکے ، 12 افراد جاں بحق
افغانستان میں 2 بم دھماکے ، 12 افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان حکام نے ضلع قندوز اور کپیسا میں سڑک کناروں پر 2 بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 12 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ ضلع کپیسا میں وین میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت ہو گئی ۔ حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ افغان ضلع قندوز میں سڑک کنارے نصب بم کی زد میں سڑک سے گزرتی ہوئی کار آ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں ۔ افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد اس کا سراغ لگا لیا جائے گا ۔

مزید : بین الاقوامی