سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید کی چھٹیوں کا اعلان
ابوظہبی، جدہ (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سرکاری محکموں کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس کے تحت جمعرات 29 مضان (16جولائی) سیع ید کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔ یہ چھٹیاں شوال کی 3 تاریخ کو ختم ہوں گی۔ یہ اعلان حکومتی ہیومن ریسورس کی مرکزی اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا۔ وزارت لیبر کے مطابق نجی شعبے کیلئے 1 اور 2 شال کو چھٹی ہوگی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں سحر وافطار کااعلان توپ داغ کر کیا جاتا ہے
دوسری جانب سعودی عرب میں حکومتی ملازمین کیلئے 12 روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ سول سروسز کی وزارت کے مطابق سرکاری ملازمین کیلئے جمعہ 10 جولائی سے 21 جولائی تک چھٹیاں ہیں جبکہ نجی شعبے کے ملازمین کو 6 چھٹیاں ملیں گی جو کہ 16 جولائی کو شروع ہوگی۔