مجھے فخر ہے کہ پاکستان میں تبدیلی آ گئی ہے : عمران خان

مجھے فخر ہے کہ پاکستان میں تبدیلی آ گئی ہے : عمران خان
مجھے فخر ہے کہ پاکستان میں تبدیلی آ گئی ہے : عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی پہلے ذہن میں آتی ہے پھر زمین پر اور انہیں فخر ہے کہ پاکستانی معاشرے میں تبدیلی آ گئی ہے ۔

لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاست میں آ کر عوام اور خواتین کو جگایا ہے جس کی وجہ سے آج عوام کو شعور آ گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اکرم ، شاہد آفریدی اور شہزاد رائے فلاحی کام کر رہے ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے ہسپتال بنا کر اچھی شروعات کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے نزدیک نیا پاکستان ایک فلاحی ریاست کا تصور ہے اور اس خواب کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔ اپنے ہسپتال شوکت خانم کینسر ہسپتال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال نے پہلی مرتبہ زکوة کا اشتہار دیا ہے اور ان عطیات کا پیسہ غریب عوام کی فلاح پر خرچ کیا جائے گا ۔

مزید : لاہور