دنیا کی پُرسکون ترین نوکری لیکن صرف ایک شرط پر۔۔۔

دنیا کی پُرسکون ترین نوکری لیکن صرف ایک شرط پر۔۔۔
دنیا کی پُرسکون ترین نوکری لیکن صرف ایک شرط پر۔۔۔

  

لندن (نیوز ڈیسک) اگر آپ دنیا کے شور شرابے سے تنگ ہیں اور کسی پرسکون جگہ رہنا چاہتے ہیں تو یہ نوکری آپ کیلئے بہترین ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ذرا مضبوط دل کے مالک ہوں اور بھوتوں وغیرہ سے گھبراتے نہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق آئرش سی میں واقع ’بارڈسی جزیرے‘ کو ایسے لوگ درکار ہیں جو سردیوں کے دوران اس کی حفاظت کرسکیں۔ یہ جگہ دنیا سے کافی دور واقع ہے اس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ 20 ہزار سے زائد بھوتوں کا گھر ہے۔ تاہم ایسا بھی نہیں کہ یہاں کوئی آتا جاتا نہ ہو۔ دو سال بعد نوکری چھوڑنے والے منیجر ’روڈری ایونز‘ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے 6 ماہ تو جزیرے پر آنے والے لوگوں اور قائم گھروں کا خیال رکھنا ہوتا ہے لیکن سردیوں کے 6 ماہ صرف مینٹیننس کا کام ہوتا ہے۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ اس جزیرے پر انٹرنیٹ موجود ہے اور فارغ وقت فیس بک پر گزارا جاسکتا ہے۔ تاہم ایک اہم شرط یہ ہے کہ نوکری کے خواہشمندوں کو انگلش اور ویلش دونوں زبانیں بولنا آتی ہوں۔ اس نوکری کا اشتہار جزیرے کی ویب سائٹ www.bardsey.org پر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کی آسان ترین نوکری اور 4.5لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ بھی!

مزید : ڈیلی بائیٹس