ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اہم رکن محمد انور سے تنظیمی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اہم رکن محمد انور سے تنظیمی ذمہ داریاں واپس لے لی ...
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اہم رکن محمد انور سے تنظیمی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ نے لندن منی لانڈرنگ کیس میں ملوث پارٹی رہنماءمحمد انور کو تنظیمی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنماءمحمد انور علیل رہتے ہیں اس لیے ان سے تنظیمی معاملات سنبھالنے میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ندیم نصرت کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد انور سے ذمہ داریاں واپس لے لی جائیں ۔ انہوں نے کارکنان کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ اب تنظیمی امور پر ان سے رابطہ نہ کریں ۔ واضح رہے محمد انور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ، سرفراز مرچنٹ اور دیگر رہنماءلندن منی لانڈرنگ کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں