ترک بچہ جس کے مقناطیسی جسم نے پوری دنیا کے سائنسدانوں کو دنگ کردیا، جو چیز بھی رکھے جسم کے ساتھ چپک جاتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی جانئے

ترک بچہ جس کے مقناطیسی جسم نے پوری دنیا کے سائنسدانوں کو دنگ کردیا، جو چیز ...
ترک بچہ جس کے مقناطیسی جسم نے پوری دنیا کے سائنسدانوں کو دنگ کردیا، جو چیز بھی رکھے جسم کے ساتھ چپک جاتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مقناطیس کے ساتھ دھاتی اشیاءکا چمٹنا تو سامنے کی بات ہے مگر ترکی میں ایک ایسا بچہ منظرعام پر آ گیا ہے جس کا جسم مقناطیس کا کام کرتا ہے اور کوئی بھی دھاتی چیز اس کے جسم کے ساتھ چپک جاتی ہے۔ دنیا بھر کے سائنسدان بھی بچے کی اس خصوصیت پر حیران ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس 9سالہ بچے کا نام محمد سمبل (Mehmet Sumbul) ہے جو ترکی کے جنوب مغربی ساحلی شہر انتالیا (Antalya) میں اپنے والد حسین اور والدہ آئسو(Aysu) کے ساتھ رہتا ہے۔ محمد سمبل کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے جس میں اس نے چمچ اور دیگر کئی دھاتی چیزیں اپنے سینے اور پشت سے چپکا رکھی ہوتی ہیں۔

نوجوان لڑکی کے ہاں بچی کی پیدائش لیکن پھر دو ماہ بعد پیٹ میں مسلسل شدید درد، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو پیٹ سے کئی کلو وزنی ایسی چیز برآمد کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا
رپورٹ کے مطابق محمد سمبل کے والدین کا کہنا ہے کہ ”ایک روز ٹی وی پر ہمارے بیٹے نے ایک اداکار کو دیکھا جو اپنے جسم کے ساتھ اشیاءچپکا رہا تھا۔ اسے دیکھ کر اس نے خود ویسی ہی کوشش کرنی شروع کر دی اور چیزیں واقعی اس کے جسم سے چپکنے لگیں۔ یہ دیکھ کر ہم نے محسوس کیا کہ ہمارے بیٹے میں کچھ خاص صلاحیت ہے۔اسے صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اس لیے ہم اسے ہسپتال لے کر نہیں گئے۔

وہ سکول میں بھی اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے اور کھیل کود میں بھی بہت اچھا ہے۔“ محمد سمبل کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے جسم کے ساتھ، چمچ، چھریاں، کیل اور موبائل فون تک چپکا سکتا ہے۔ جب میں غصے میں ہوتا ہوں تو میرے جسم کی مقناطیسی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -