بظاہر عام سے نظر آنے والے اس گھر میں ایک خاصیت ایسی ہے کہ لوگ دیکھنے کیلئے پیسے دیتے ہیں، ایسا کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

بظاہر عام سے نظر آنے والے اس گھر میں ایک خاصیت ایسی ہے کہ لوگ دیکھنے کیلئے ...
بظاہر عام سے نظر آنے والے اس گھر میں ایک خاصیت ایسی ہے کہ لوگ دیکھنے کیلئے پیسے دیتے ہیں، ایسا کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر لیڈز میں ایک گھر ایسا ہے جو بظاہر دیگر گھروں کی طرح عام سا نظر آتا ہے لیکن اس میں ایک ایسی خاص بات ہے کہ لوگ اسے دیکھنے کے لیے اس گھر کے مالک کو پیسے ادا کرتے ہیں اور جوبھی فیس دے کر گھر کے اندر جاتا ہے اس کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ گھر 61سالہ نک ولسن نامی شخص کا ہے۔ اس نے گھر کے پچھواڑے میں واقع گارڈن کو ایمازون کے گھنے برساتی جنگلوں کی طرح کا جنگل بنا رکھا ہے۔ لوگ لیڈز میں ہی ایمازون کے جنگلات کا مزہ لینے کے لیے نک ولسن کو رقم دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نک ولسن کا کہنا ہے کہ ”میں 1990ءمیں کارن وال میں چھٹیاں منانے گیا جہاں بڑے درختوں کا ایک جنگل موجود تھا۔ میں ان درختوں سے بہت متاثر ہوا اور اپنے گھر کے باغیچے میں ایسا ہی جنگل اگانے کا فیصلہ کیا اور واپس آ کر اس پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ گزشتہ 20سالوں میں اپنے گھر میں برساتی جنگل اگانے پر میں 15ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 20 لاکھ 29ہزار روپے) خرچ کر چکا ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق ولسن نے اس جنگل میں پانی کے جھرنے اور چھوٹے تالاب بھی بنا رکھے ہیں اور ان تالابوں کے اوپر سے گزرنے کے لیے لکڑی کا ایک راستہ ہے جو پورے جنگل کے بیچوں بیچ گزرتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس