شادی کے خواہشمند نوجوان نے اپنی محبوبہ اور اس کی بہن کو ایک ساتھ ہی پیشکش کردی، لیکن وجہ ایسی کہ جان کر غصہ کرنے کی بجائے آپ بھی اس کام کی داد دیں گے

شادی کے خواہشمند نوجوان نے اپنی محبوبہ اور اس کی بہن کو ایک ساتھ ہی پیشکش ...
شادی کے خواہشمند نوجوان نے اپنی محبوبہ اور اس کی بہن کو ایک ساتھ ہی پیشکش کردی، لیکن وجہ ایسی کہ جان کر غصہ کرنے کی بجائے آپ بھی اس کام کی داد دیں گے

  

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی تو ساتھ ہی اس کی چھوٹی بہن کو بھی منگنی کی انگوٹھی پہنا دی، مگر اس کی وجہ بے راہراوی یا ہوس پرستی نہیں بلکہ ایک نیک جذبہ تھا۔ریاست انڈیانا کے قصبے سانتا کلاز سے تعلق رکھنے والے نوجوان ول سیٹن نے بتایا ”مجھے معلوم تھا کہ میں اپنی گرل فرینڈ ایشلی ساشس کو بہت محبت سے منگنی کی انگوٹھی پہنانا چاہتا تھا لیکن میں یہ بھی جانتا تھا کہ مجھے شادی کی پیشکش صرف ایشلی کو نہیں کرنا تھی ۔ میں ایشلی کی چھوٹی بہن کو بھی انگوٹھی پہنانا چاہتا تھا اور اس کی ایک بہت خاص وجہ تھی۔ ایشلی اپنی چھوٹی بہن حینا سے بہت محبت کرتی ہے، اور وہ چھوٹی لڑکی ذہنی بیماری ڈاﺅن سنڈروم اور ذیا بیطس کی شکار ہے۔ ایشلی ہمیشہ خود کو حینا کی محافظ سمجھتی ہے اور ہر وقت اس کے آس پاس رہتی ہے۔ ہماری ملاقات پہلی بار 2010ءمیں ہوئی تھی اور میں اس وقت سے ہی ایشلی اور اس کی بہن کے درمیان انتہائی خاص تعلق دیکھ رہا ہوں۔ چونکہ ایشلی کیلئے حینا بہت عزیز ہے تو میرے لئے بھی وہ بہت عزیز ہے۔ جب میں نے ایشلی کے ساتھ منگنی کا فیصلہ کیا تو میں سوچ رہا تھا کہ حینا اس کے بارے میں کیا سوچے گی اور کیا محسوس کرے گی۔ کہیں وہ احساس کمتری تو نہیں محسوس کرے گی۔ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں ایشلی کی طرح حینا کیلئے بھی ایک انگوٹھی تیار کرواﺅں گا۔ میں نے ایشلی اور حینا دونوں کو انگوٹھی پہنائی اور اس موقع پر حینا کے چہرے پر جو خوشی اور مسکراہٹ تھی میں زندگی بھر اسے بھول نہیں پاﺅں گا۔“

’پاکستانی لڑکیوں کی اس ایک عادت کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے‘ برطانوی میڈیا نے رپورٹ میں انتہائی تشویشناک انکشاف کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر پاکستانی بے حد پریشان ہو جائے گا

ایشلی نے بھی اس منفرد اور خوبصورت موقع کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ”ول نے بہت ہی اچھا فیصلہ کیا کہ اس نے میرے ساتھ حینا کو بھی انگوٹھی پہنائی۔ اس کی خوشی دیدنی تھی۔ میری دعا ہے کہ ایک دن وہ نارمل اور بھرپور زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے اور اسے کوئی خوبصورت لڑکا بھی مل جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ ول کے اچھے فیصلے کی وجہ سے حینا کو احساس محرومی نہیں ہوا۔ میں اسے ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتی ہوں۔ ہم اپنی شادی کے موقع پر بھی اسے خاص اہمیت دیں گے تاکہ وہ جی بھر کر خوش ہوسکے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -