باغیوں نے لاذقیہ میں اسد حکومت کے حامی40 فوجی ہلاک کر دیئے
دمشق (آن لائن ) شامی باغیوں نے اسد حکومت کے حامی 40 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شامی حالات پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم سیریئن آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ العتیرہ نامی گاؤں میں حکومتی دستوں اور اس کے اتحادیوں کے 27 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں اور ان میں 8 افسران بھی شامل ہیں،باغیوں نے اس دوران العتیرہ پر قبضہ بھی کر لیا ہے،ایک اور کارروائی میں اسد حکومت کے حامی دستوں کے مزید 40 جنگجو زخمی اور 6 باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ العتیرہ ترک سرحد کے قریب الاذقیہ نامی صوبے میں واقع ہے۔