اس ’انگریز‘ نے بھارتی کے سٹور میں جا کر پنجابی بولنی شروع کی تو وہ حیران پریشان رہ گیا، یہ کس طرح پنجابی بولتا ہے اور جب یہ بتایا کہ پاکستانی ہے تو بھارتی نے کیا کیا؟ دیکھ کر آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

اس ’انگریز‘ نے بھارتی کے سٹور میں جا کر پنجابی بولنی شروع کی تو وہ حیران ...
اس ’انگریز‘ نے بھارتی کے سٹور میں جا کر پنجابی بولنی شروع کی تو وہ حیران پریشان رہ گیا، یہ کس طرح پنجابی بولتا ہے اور جب یہ بتایا کہ پاکستانی ہے تو بھارتی نے کیا کیا؟ دیکھ کر آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئی غیر ملکی اردو بولتا نظر آ جائے تو انتہائی حیرت ہوتی ہے لیکن اگر کوئی انگریز ’خالص‘ پنجابی میں گفتگو کرے تو یقینا آپ پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں گے اور اس شخص کے بارے میں جاننے کا ایسا تجسس پیدا ہو گا کہ آپ گفتگو کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔’شادی شدہ افراد کی یہ چیز کم ٹوٹتی ہے‘ سائنسدانوں نے شادی کا انتہائی حیران کن فائدہ بتادیا 

امریکہ میں 15 سال سے مقیم بھارتی سکھ کے سٹور میں ایک ’انگریز‘ داخل ہوا تو پنجابی میں گفتگو شروع کر دی جس پر پہلے تو بھارتی شخص حیرت زدہ رہ گیا لیکن پھر موبائل نکالا اور ویڈیو بنا لی اور ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ گزشتہ 15 سالوں سے امریکہ میں رہ رہا ہے مگر کسی انگریز کو ایسی خالص پنجابی بولتے نہیں دیکھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پنجابی بولنے والے اس انگریز کا نام جارج ہے مگر اس کا پاکستانی نام جانزادہ ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی کسی پنجابی سٹور میں جا کر پنجابی میں بات کرتا ہے تو وہ اس قدر متاثر ہوتے ہیں کہ اسے کچھ نہ کچھ تحفے میں دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس